QR CodeQR Code

کوہاٹ، شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ کے 3 دہشتگرد گرفتار

6 Oct 2020 22:30

ڈی پی او کوہاٹ نے گرفتار تینوں دہشتگردوں کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگردوں نے چھ ستمبر کو قیصر عباس نامی نوجوان، جبکہ اسکے بعد سید ارتضٰی حسین اور میر حسن جان نامی شیعہ شہریوں کو نشانہ بناکر شہید کیا تھا۔ 


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ پولیس نے حالیہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی پی او کوہاٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ گروہ کوہاٹ میں بدامنی پھیلانے اور شیعہ، سنی فسادات کرانے میں ملوث تھا، انہوں نے گرفتار تینوں دہشتگردوں کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگردوں نے چھ ستمبر کو قیصر عباس نامی نوجوان، جبکہ اس کے بعد سید ارتضٰی حسین اور میر حسن جان نامی شیعہ شہریوں کو نشانہ بنا کر شہید کیا تھا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دونوں قتل کی وارداتوں میں مماثلت تھی، گرفتار دہشتگردوں کا مقصد علاقہ میں شیعہ، سنی فسادات کرانا تھا اور یہ دوران تفتیش ثابت ہو گیا ہے۔ میں خود اس معاملہ کو دیکھ رہا تھا، اس واقعہ پر لوگوں کا ردعمل آیا، جو میرے خیال میں ایک فطری عمل تھا۔ الحمدللہ ہم اپنے مشن میں کامیاب ہوئے اور قاتلوں کو پکڑ لیا۔ اس کیس میں ہم نے بہت محنت کی۔
 


خبر کا کوڈ: 890548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890548/کوہاٹ-شیعہ-ٹارگٹ-کلنگ-میں-ملوث-گروہ-کے-3-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org