0
Tuesday 6 Oct 2020 23:18

خوشاب، علامہ افتخار نقوی اور علامہ اصغر عسکری کی لاریب زہراء کو میٹرک میں نمایاں پوزیشن لینے پر مبارکباد

خوشاب، علامہ افتخار نقوی اور علامہ اصغر عسکری کی لاریب زہراء کو میٹرک میں نمایاں پوزیشن لینے پر مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور اسلامی نظریات کونسل کے رکن علامہ سید افتخار حسین نقوی اور علامہ اصغر عسکری سمیت کئی سیاسی شخصیات نے جوہر آباد خوشاب سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنماء ملک حسن عمران کی صاحبزادی لاریب زہراء کو میٹرک کے امتحانات میں ضلع بھر میں نمایاں پوزیشن لینے پر مبارکباد پیش کی۔ ملک حسن نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے صوبائی رہنماء ملک الیاس اعوان، ملک غضنفر وڈھل، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک صغیر اعوان، امیر مختار سنگھا، ڈاکٹر ملک ربنواز، علامہ سید تقی نقوی، ملک امجد فیروز، سابق صدر ڈسٹرکت بار ایسوسی ایشن حاجی دلدار حسین ایڈووکیٹ، علامہ ملک نصیر حسین، امیر احمد سنگھا، رکن صوبائی اسمبلی ساجدہ آہیر، سید مزمل رضا زیدی، ملک تنضیر الحسن نے لاریب زہراء کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 890554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش