QR CodeQR Code

جہاد اسلامی فلسطین کا یوم تأسیس

قومی اتحاد فلسطینی امنگوں کے حصول کی ضمانت ہے، زیاد النخالہ

7 Oct 2020 01:35

فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سیکرٹری جنرل نے اس تحریک کے 33ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ قدس امتِ مسلمہ کیلئے گذشتہ سالوں کی تلافی کا مرکز اور فلسطینیوں کیلئے مستقبل کی منزل ہے جبکہ تمام کی تمام فلسطینی اراضی کو آزاد کروانے کیلئے ہر ایک فلسطینی کو عملی قدم اٹھانا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے اس تحریک کے 33ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جہاد اسلامی فلسطین دوسرے تمام فلسطینی گروہوں کے مانند ملکی انتخابات میں ضرور حصہ لے گی۔ زیاد النخالہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ 3 دہائیوں پر مشتمل جہاد اسلامی فلسطین کی تاریخ غاصب صیہونیوں کے غیرقانونی قبضے کے خلاف مسلسل جدوجہد پر مبنی ہے، کہا کہ قدس امتِ مسلمہ کے لئے گذشتہ سالوں کی تلافی کا مرکز اور فلسطینیوں کے لئے مستقبل کی منزل ہے جبکہ تمام کی تمام فلسطینی اراضی کو آزاد کروانے کے لئے ہر ایک فلسطینی کو عملی قدم اٹھانا ہو گا۔

زیاد النخالہ نے اپنے خطاب میں زور دیتے ہوئے کہا کہ آج جہاد اسلامی فلسطین غاصب صیہونی دارالحکومت سمیت اس کے تمام شہروں کو اپنے میزائلوں اور راکٹوں کے ذریعے نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے خلیج فارس کے بعض عرب ممالک کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ایک نئی لہر اُٹھ چکی ہے جس کا مقصد پورے عرب خطے کو اس کی پوری تاریخ و تمدن سمیت غاصب صیہونی رژیم کے تسلط میں پہنچانا ہے۔ الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سیکرٹری جنرل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان عرب ممالک نے اپنے مبینہ امن معاہدے کے ذریعے خطے کو تقسیم در تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازش کو عملی جامہ پہنانا شروع کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 890574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890574/قومی-اتحاد-فلسطینی-امنگوں-کے-حصول-کی-ضمانت-ہے-زیاد-النخالہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org