QR CodeQR Code

ٹرمپ کو کورونا وائرس ہے تو مباحثہ نہیں ہونا چاہیے، جوبائیڈن

7 Oct 2020 10:43

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں اور 15 اکتوبر کو میامی میں جوبائیڈن سے مباحثے کے لیے تیار ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ صدارتی مباحثے کے منتظر ہیں، تاہم ٹرمپ کو اب بھی کورونا وائرس  ہے تو مباحثہ نہیں ہونا چاہیے، امید ہے تمام پروٹوکولز کا خیال رکھا جائے گا۔ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ اہم مسئلہ ہے، ڈاکٹرز جو مشورہ دیں گے اس پر عمل کرنا بہتر ہے۔ سینٹر فارڈیزیز کنٹرول کے مطابق کورونا وائرس کے شکار افراد کے لیے 20 دن گھر پر رہنا ضروری ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں اور 15 اکتوبر کو میامی میں جوبائیڈن سے مباحثے کے لیے تیار ہوں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کا مباحثہ 15 اکتوبر کو ہونا ہے۔


خبر کا کوڈ: 890626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890626/ٹرمپ-کو-کورونا-وائرس-ہے-مباحثہ-نہیں-ہونا-چاہیے-جوبائیڈن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org