QR CodeQR Code

قابض بھارتی فوج نے 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا

7 Oct 2020 10:48

بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں میں تازہ ترین ریاستی دہشت گردی کی کارروائی میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس کے دوران معصوم و مظلوم کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں میں تازہ ترین ریاستی دہشت گردی کی کارروائی میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی قابض فوج نے محاصرے کی آڑ میں ان 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔ بھارتی فوج نے شوپیاں کے متعدد علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے،جہاں ہر قسم کی کاروبای سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ گھر گھر تلاشی لینے کا سلسلے جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 890627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890627/قابض-بھارتی-فوج-نے-2-کشمیریوں-کو-شہید-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org