0
Wednesday 7 Oct 2020 19:29

مقبوضہ کشمیر کے سرینگر میں ہاتھرس آبروریزی کیخلاف احتجاج

مقبوضہ کشمیر کے سرینگر میں ہاتھرس آبروریزی کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی خواتین ونگ نے ہاتھرس اجتماعی آبروریزی و قتل کے خلاف صوبہ جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ملزمین کو سزائے موت دی جائے۔ خواتین ونگ کی صوبائی صدر نمرتہ شرما کی قیادت میں احتجاج کر رہی  تھیں۔ خواتین نے کہا کہ اجتماعی عصمت ریزی میں عبرتناک سزا ہونی چاہیئے۔ نمرتہ شرما نے کہا کہ ہاتھرس کی مقامی سول اور پولیس انتظامیہ کو اِس سنگین جرم کے لئے ذمہ دار قرار دینا چاہیئے جن کی ناک تلے یہ سب ہوا۔ انہوں نے ملزمین کے حق میں احتجاج کئے جانے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ سزائے موت دی جائے تاکہ مستقبل میں ملک کے اندر ایسے واقعات نہ پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملزم کی حمایت کر رہے ہیں اور معصوم بچی پر سیاست کر رہے ہیں، اُن پر بھی مقدمہ درج کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 890635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش