0
Wednesday 7 Oct 2020 23:35

استحکام کے قائل ہیں، اداروں سے تصادم کا تاثر غلط ہے، مولا فضل الرحمان

استحکام کے قائل ہیں، اداروں سے تصادم کا تاثر غلط ہے، مولا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو جلسہ ہو گا، جس کو کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی اور عوامی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ آزادی کا کاروان چل پڑا ہے، پی ڈی ایم کی جانب سے پورے ملک میں جلسوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے، دو تین جلسوں میں ملک میں تبدیلی کے آثار پیدا ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہم استحکام کے قائل ہیں، اداروں سے تصادم کا تاثر غلط ہے۔ مولا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ غداری کا مقدمہ اس نے کیا ہے جو خود غدار ہیں، اس قسم کے ایجنڈے استعمال کرتے ہیں تو کیا آپ انڈین ایجنٹ نہیں بنتے؟

انہوں نے کہا کہ ایسے مقدمات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، عمران خان کے پسینے چھوٹے ہوئے ہیں، ہم مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد جانا ہماری پلاننگ میں ہے، اسمبلیوں سے استعفے متفقہ آپشن کا حصہ ہے، اس کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، ن لیگ اور پی پی کی قیادت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سڑکوں پر عوام میں اپنی کمی محسوس نہیں ہونے دیں۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے حکومت مخالف تحریک کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے پہلا جلسہ 16 اکتوبر کو پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ بھی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 890645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش