0
Wednesday 7 Oct 2020 12:33

سندھ حکومت نے وفاق کو جزائر پر کام کی اجازت کا حکمنامہ واپس لے لیا

سندھ حکومت نے وفاق کو جزائر پر کام کی اجازت کا حکمنامہ واپس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے  وفاقی حکومت کو جزائر پر کام کی مشروط اجازت کا حکمنامہ واپس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ کے جزائر اور ساحلوں سے متعلق وفاقی حکومت کےاقدامات پر صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کو احتجاجی مراسلہ ارسال کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں موجود جزائر اور سمندری ساحل صوبائی حکومت کے زیرانتظام ہیں، وفاق کی جانب سے پاکستان آئی لینڈ اتھارٹی کے قیام اور آرڈیننس کا اجرا غیرقانونی اور طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آرڈیننس کا اجراء کر کے سندھ کے جزائر کی ملکیت تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، سندھ حکومت نے بہتری کے لئے وفاقی حکومت کو آئی لینڈ کی ترقی کی مشروط اجازت دی تھی، تاہم اب پہلے سے کی گئی خط وکتابت اور توثیق پر عمل نہیں کریں گے اور وفاقی حکومت سے جزائر پر کام کی مشروط اجازت کا حکمنامہ واپس لے رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے کہا ہے کہ طے شدہ امور کی خلاف ورزی کر کے وفاقی حکومت غیرآئینی غیرقانونی اقدامات کر رہی ہے، وفاق  نے آئین سے انحراف کر کے آرڈیننس کا اجراء کیا، وفاقی حکومت اب سندھ کے جزائر میں نئے شہر بسانے کے منصوبوں پر کام نہیں کر سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 890647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش