QR CodeQR Code

بلوچستان میں كورونا وائرس كے مزید 21 كیسز سامنے آگئے

7 Oct 2020 16:36

محكمہ صحت کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ كورونا وائرس میں مبتلا 179 مریضوں كے صحت یاب ہونے كے بعد صحتیاب افراد كی تعداد 14 ہزار 814 اور فعال مریضوں كی تعداد 460 رہ گئی ہے جبکہ وائرس سے اب تک 146 افراد انتقال کرچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں كورونا وائرس كے مزید 21 نئے كیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محكمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز صوبے میں 911 افراد كے كورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے۔ نتیجے میں 6 اضلاع سے 21 نئے كیسز سامنے آئے۔ صوبے میں اب تک وائرس سے متاثر ہونے والوں كی مجموعی تعداد 15 ہزار 420 ہو گئی۔ محكمہ صحت کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ كورونا وائرس میں مبتلا 179 مریضوں كے صحت یاب ہونے كے بعد صحتیاب افراد كی تعداد 14 ہزار 814 اور فعال مریضوں كی تعداد 460 رہ گئی ہے جبکہ وائرس سے اب تک 146 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق تعلیمی اداروں میں اب تک 7211 افراد كے كورونا ٹیسٹ كیے گئے جن میں  سے 57 افراد میں كورونا وائرس كی تصدیق ہوگئی ہے جبكہ 324 افراد كے كورونا ٹیسٹ كے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 890706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890706/بلوچستان-میں-كورونا-وائرس-كے-مزید-21-كیسز-سامنے-ا-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org