QR CodeQR Code

سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں، شاہ محمود قریشی

7 Oct 2020 18:30

ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر خارجہ نے حوثیوں کی جانب سے سعودی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ حرمین کا تقدس ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں۔ اہم علاقائی اور عالمی امور پر دونوں ممالک کے موقف میں پائی جانے والی مماثلت خوش آئند ہے، دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی دل کھول کر معاونت کی۔ وزیر خارجہ نے حوثیوں کی جانب سے سعودی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ حرمین کا تقدس ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 890727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890727/سعودی-عرب-کی-سالمیت-کے-تحفظ-کیلئے-ہم-ساتھ-کھڑے-ہیں-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org