0
Wednesday 7 Oct 2020 21:46

لاہور، مریم مولانا ملاقات میں حکمرانوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ

لاہور، مریم مولانا ملاقات میں حکمرانوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلوسوں میں مرحلہ وار شدت لاکر حکمرانوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے  وفد کے ہمراہ جاتی امرا میں پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر عہدہ داروں اور ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کی گئی۔ لیگی قیادت کے خلاف بغاوت کے مقدمات پر بھی بات چیت گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت مخالف احتجاج میں شدت لانے کے لیے مختلف تجاویز پر زیرغور کیا گیا۔ ملاقات میں پی ڈی ایم کے جلسوں میں عوامی مسائل بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ وفد میں جے یو آئی (ف) کے مرکزی نائب امیر مولانا یوسف، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا امجد خان اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سیکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی بھی شامل تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 890757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش