اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری خبررساں ایجنسی واع کے مطابق دارالحکومت بغداد سے بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کا مفتی اعظم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عراقی انٹیلیجنس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن میں داعش کا ایک اہم دہشتگرد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ موثق اطلاعات کی بناء پر عراقی فیڈرل پولیس کی جانب دارلحکومت کے اندر ہونے والے ایک آپریشن میں صوبہ کرکوک میں داعش کا تعینات کردہ مفتی گرفتار کر لیا گیا ہے۔