0
Wednesday 7 Oct 2020 23:36

پاک فضائیہ کے لڑاکا اور تربیتی طیاروں کی موٹروے پر مشقیں

پاک فضائیہ کے لڑاکا اور تربیتی طیاروں کی موٹروے پر مشقیں
اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ نے لاہور اسلام آباد موٹر وے پر لینڈنگ کی مشق کی جس میں مختلف لڑاکا ااور تربیتی طیاروں نے حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کی مختلف اسکواڈرن سے تعلق رکھنے والے لڑاکا اور تربیتی طیاروں نے اس مشق میں حصہ لیا۔ موٹر وے پر لینڈنگ کے بعد اپنے ائیر بیسز واپسی سے پہلے ان جہازوں کی ریفیولنگ بھی کی گئی۔ مشق میں حصہ لینے والے ہوابازوں اور زمینی عملے سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فضائیہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بنا پر قابل قدر ہے اور قوم کے لیے سرمایہ افتخار ہے۔ انہوں نے  گزشتہ سال 27 فروری کو دشمن کو بھرپور جواب دینے اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فضائیہ میں باقاعدگی سے موٹروے لینڈنگ کی مشقیں پاک فضائیہ کی حربی تیاریوں کے سلسلے کا حصہ ہیں۔ اس موقع پر ائیر وائس مارشل ظفر اسلم نے مختلف اداروں بالخصوص نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹروے پولیس کے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو سراہا جنہوں نے ان مشقوں کے انعقاد کے سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ اس مشق کا بنیادی مقصد  جنگی حالات  میں ملک کی وسیع و عریض سڑکوں کے جال کو بطور رن وے استعمال کرتے ہوئے حربی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پاک فضائیہ کے لڑاکاہوابازوں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز، مراد سعید اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ ان کی آمد پر  ائیر وائس مارشل ظفر اسلم، ائیر آفیسر کمانڈنگ،  سنٹرل ائیر کمانڈ نے استقبال کیا۔
خبر کا کوڈ : 890781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش