0
Thursday 8 Oct 2020 00:12

رُوس کا ہائپر سپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

رُوس کا ہائپر سپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
اسلام ٹائمز۔ صدر ولادیمر پیوٹن کی سالگرہ کے موقعے پر رُوس نے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف  ویلیری گراسیموف نے بدھ کو ویڈیو لنک کے ذریعے صدر ولادیمر پیوٹن کو ہائپر سونک کروز میزائل کا تجربہ کام یاب ہونے کی اطلاع دی۔ چیف آف جنرل اسٹاف نے صدر کو بتایا کہ  ان کی 68ویں سالگرہ کے موقعے پر شمالی روس کے بحیرہ ابیض میں موجود ایڈمرل گورشکوف بحری بیڑے نے میزائل داغا جو ٹھیک نشانے پر جا کر لگا۔ صدر پیوٹن نے بدھ کو ہونے والے کام یاب تجربے کو سراہا اور اسے روسی افواج اور عوام کے لیے اہم موقعہ قرار دیا۔ واضح رہے کہ مغربی میڈیا میں روس کے مردِ آہن کی شہرت رکھنے والے ولادیمر پیوٹن نے 2018 میں اپنے ملک کی دفاعی قوت کو کئی گنا بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 890793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش