QR CodeQR Code

کراچی، پولیس افسر فائرنگ کیس میں مزید پیشرفت

8 Oct 2020 10:50

واردات کے روز دہشتگرد ڈرگ روڈ سے سعودآباد تک مختیار کا پیچھا کرتے رہے۔ ٹریفک پولیس افسر جیسے ہی گھر کی دہلیز پر پہنچا، تو 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی۔


اسلام ٹائمز۔  شہر قائد میں ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر مختیار پر فائرنگ کیس میں مزید پیشرفت سامنے آگئی۔ تفتیشی اداروں نے مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واردات کے روز دہشتگرد ڈرگ روڈ سے سعودآباد تک مختیار کا پیچھا کرتے رہے۔ ٹریفک پولیس افسر جیسے ہی گھر کی دہلیز پر پہنچا، تو 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس نے چلائی گئی گولی کا خول فرنزاک کیلئے بھجوا دیا۔ 2 عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے۔ واقعہ 5 اکتوبر کو پيش آيا۔ پولیس نے تفتیش کا دائر کار بھی بڑھا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 890843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890843/کراچی-پولیس-افسر-فائرنگ-کیس-میں-مزید-پیشرفت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org