QR CodeQR Code

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر خارجہ

8 Oct 2020 10:55

شاہ محمود قریشی کا سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، دونوں ملکوں کے وزرا کے درمیان باہمی تعلقات سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، دونوں ملکوں کے وزرا کے درمیان باہمی تعلقات سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کا اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کو دوست قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے بہت اچھی گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے بھی رابطہ ہوا۔ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 890847

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890847/پاکستان-سعودی-عرب-کے-ساتھ-کھڑا-ہے-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org