0
Thursday 8 Oct 2020 12:37
کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا خطرہ

پنجاب کے 36 اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پنجاب کے 36 اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
اسلام ٹائمز۔ مثبت کیسز کی تعداد میں اچانک اضافے کے بعد کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خوف سے حکومت پنجاب نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے کے تمام 36 اضلاع میں "مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن" نافذ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیسز میں خاص طور پر پنجاب میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے اور عوامی مقامات، سرکاری دفاتر اور کاروباری مقامات پر کووڈ-19 کے رہنما اصولوں کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد اضافے کا مشاہدہ کیا گیا۔ 36 اضلاع میں سے صورتحال خصوصاً لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور گجرات میں زیادہ پریشان کن ہے جہاں کووڈ-19 کے سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے کے تمام 36 اضلاع میں 856 مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیے ہیں جس میں 7ہزار 295 شہریوں کو ان کی رہائش گاہوں تک محدود کر دیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کی تجویز ان اضلاع میں کووڈ 19 کے 1ہزار 235 مثبت کیسز کی نشاندہی کے بعد دی گئی تھی۔

لاہور میں 520 مریضوں کے ساتھ دو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی اور راولپنڈی میں 177 سے زیادہ مثبت کیسز کے بعد 123 مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن سامنے آئے۔ اسی طرح گوجرانوالہ میں 66 کوڈ 19 مریضوں کے لیے 42، فیصل آباد میں 64 مریضوں کے لیے 42، گجرات میں 64 مریضوں کے لیے 42، حافظ آباد میں 66 مریضوں کے لیے 40، جھنگ میں 46 مریضوں کے لیے 40، ملتان میں 47 مریضوں کے لیے 26 ایسے مائیکر لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کی گئی، ننکانہ صاحب میں 32 مریضوں کے لیے 23، منڈی بہاؤالدین میں 22 مریضوں کے لیے 12، ساہیوال میں 19 مریضوں کے لیے 12، سرگودھا میں 32 مریضوں کے لیے 24، سیالکوٹ میں 23 مریضوں کے لیے 15، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 19 مریضوں کے لیے 11 اور کووڈ 19 کے 32 مریضوں کے لیے بہاولپور میں 12 مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 890872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش