0
Thursday 8 Oct 2020 14:04

شاہ محمود کا UAE کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

شاہ محمود کا UAE کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیرِ خارجہ عبداللّٰہ بن زاید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران پاک امارات وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔شاہ محمود قریشی نے اماراتی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی متحدہ عرب امارات کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، کورونا وائرس کی وباء سمیت ہر مشکل گھڑی میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی کا خیال رکھنے پر اماراتی وزیرِ خارجہ عبداللّٰہ بن زاید کا شکریہ ادا کیا۔ گفتگو کے دوران پاک، متحدہ عرب امارات وزرائے خارجہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام اور کورونا وائرس کی وباء کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 890895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش