0
Thursday 8 Oct 2020 14:58

پی ڈی ایم تحریک کیلئے آج اہم مشاورت ہوگی، مریم اورنگزیب

پی ڈی ایم تحریک کیلئے آج اہم مشاورت ہوگی، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک کے لیے آج اہم مشاورت ہوگی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم تحریک کے لیے اجلاس دوپہر ڈھائی بجے مرکزی سیکرٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی اور سینیٹرز مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گے، اس کے علاوہ پارٹی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس قائد محمد نواز شریف نے طلب کیا ہے، وہ اجلاس سے اہم پالیسی خطاب کریں گے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) ووٹ اور روٹی چور حکمرانوں سے عوام کی نجات کے اقدامات طے کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 890903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش