0
Thursday 8 Oct 2020 17:57

پاکستان کی ہر بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو کے نعرے میں چھپا ہے، مریم نواز

پاکستان کی ہر بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو کے نعرے میں چھپا ہے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کیے۔ انہوں ںے کہا کہ نواز شریف نے پاکستا ن کے لیے جے ایف 17 تھنڈر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں نواز شریف آگے کھڑا تھا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ وہ کیسا غدار تھا جس نے ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوط کیا۔ انہوں ںے مسلم لیگ (ن) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے وفا کی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھاندلی کے خلاف کھڑے رہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی ہر بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو کے نعرے میں چھپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی عزت کو پامال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں مہنگائی بڑھی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا۔ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کا مقدمہ گلی گلی اور گھرگھر پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب قربانی کا وقت آئے گا تو آپ مریم کو پہلی صف میں دیکھیں گے۔ پی ایم ایل (ن) کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ جب بھی نواز شریف پر امتحان کا وقت آیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کی مدد کی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ حکومت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 890924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش