ملازمت کے مواقع، برآمدات میں اضافہ اور ملک کی آمدن میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمراں خان
8 Oct 2020 18:04
اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، وفاقی سیکریٹریز اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور صوبائی چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنا، ملکی برآمدات میں اضافہ اور ملک کی آمدن میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی سربراہی میں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے فروغ کے حوالے سے مجوزہ نیشنل ایس ایم ای پالیسی 2020 پیش کی گئی اور شرکا کو اس کے خدو خال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، وفاقی سیکریٹریز اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور صوبائی چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: 890925