1
Thursday 8 Oct 2020 21:56

عراق، کربلاء سے داعش کی خطرناک خاتون دہشتگرد گرفتار

عراق، کربلاء سے داعش کی خطرناک خاتون دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ عراقی فیڈرل انٹیلیجنس ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے صوبہ کربلاء کے اندر ایک اہم کارروائی میں داعش کی خطرناک خاتون دہشتگرد گرفتار کر لی ہے۔ عراقی ای مجلے السومریہ نیوز کے مطابق داعش کی گرفتار ہونے والی خاتون دہشتگرد نے انٹرنیٹ پر کئی ایک چینل بنا رکھے تھے جن کے ذریعے وہ دنیا بھر سے نوجوان مرد و خواتین کو راغب کر کے بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش میں شامل اور داعش کی دہشتگردانہ کارروائیوں سے متعلق ویڈیوز کو نشر کیا کرتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق داعش کی میڈیا مشین کہلائی جانے والی خاتون دہشتگرد کو عراقی انٹیلیجنس کی ایک سپیشل ٹیم نے ایک عرصے کی تعقیب کے بعد گرفتار کیا ہے جس سے برآمد ہونے والے موبائل سے دہشتگردانہ کارروائیوں پر مشتمل وہ ویڈیوز بھی ملی ہیں جنہیں متعدد انٹرنیٹ چینلز پر نشر کرنے کے لئے تیار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار شدہ داعشی دہشتگرد نے ابتدائی تحقیقات میں داعش کے اندر اپنی فعال سرگرمیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گذشتہ 3 سالوں سے زیادہ کے عرصے سے سماجی رابطے کی متعدد ویب سائٹوں پر داعش کے لئے نوجوانوں کو راغب کرنے میں مشغول ہے۔
خبر کا کوڈ : 890959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش