0
Thursday 8 Oct 2020 22:43

فوج کی طرز پر پنجاب پولیس میں بھی کورٹ مارشل کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

فوج کی طرز پر پنجاب پولیس میں بھی کورٹ مارشل کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کے سربراہ نے پولیس کی کالی بھیڑوں کیخلاف سخت اقدامات کی ٹھان لی۔ سی سی پی او لاہور نے پولیس میں بھی فوج کی طرز پر کورٹ مارشل کا قانون نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے آئی جی پنجاب پولیس کو لکھ گئے مراسلے میں کہا ہے کہ پولیس میں سزاوں کا نظام بہت فرسودہ ہے، سزائیں پانے والے افسران اپیل یا کسی دوسرے ذریعے سے واپس بحال ہوکر نوکریاں کر رہے ہیں۔ سی سی پی او نے کہا ہے کہ اب آرمڈ فورسز کی طرز پر پولیس میں بھی کورٹ مارشل کی طرز پر پولیس میں بھی سزاء و جزاء کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی سی پی او عمر شیخ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پولیس میں بہترین ڈسپلن اور موثر سروس ڈلیوری کیلئے سخت سے سخت قوانین بنانا ہونگے۔

سی سی پی او کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے ریکارڈ کے مطابق 25 سے 30 فیصد سے زائد نفری کو سزائیں دی گئیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ قوانین کے تحت سزائیں دینے سے کوئی بہتری نہیں آ رہی، کورٹ مارشل متعارف کرانے کا مقصد غفلت اور کوتاہی پر کوئی اہلکار و افسر دوبارہ نوکری پر بحال نہیں ہو سکیں گے۔ موجودہ قوانین کے تحت سخت سے سخت سزاؤں کے باوجود اہلکار و افسر محکمے کا حصہ رہتے ہیں۔ سی سی پی او نے کہا کہ پولیس میں نوکری سے نکالے جانے پر اہلکار دوبارہ سول کورٹس، سروس ٹربیونل و دیگر طریقوں سے واپس آ جاتے ہیں، اس لیے کورٹ مارشل کا قانون لانے کیلئے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 890960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش