0
Friday 9 Oct 2020 01:20

نون لیگ اور پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کو چکمہ دینگی، سینیٹر فیصل جاوید

نون لیگ اور پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کو چکمہ دینگی، سینیٹر فیصل جاوید
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن کی دوسری جماعتیں چھوڑ دیں گی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسے ہی ایک اتحاد بنا تھا، نواز شریف نے چکمہ دے دیا، ماضی میں بھی کہا تھا الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے، پھر خود الیکشن لڑ لیا۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے پہلے بھی دھرنا دیا، پی پی اور نون لیگ نے انہیں تنہاء چھوڑ دیا اور اب بھی مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن کی دوسری جماعتیں چھوڑ دیں گی۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ یہ دونوں پارٹیاں حکومت کرتی رہیں، انہوں نے کیا حالات بدلے، قرضے کی قسطیں ہم ادا کر رہے ہیں، مہنگائی وقتی طور پر ہے، پی پی نون لیگ نے جو دستاویزات دی مان گئے تو تحریک ختم ہو جائے گی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے مصدق ملک نے کہا کہ حکومت نے گفتگو بند کر دی، پارلیمان میں بھی بات نہیں ہوتی، ہمارے پاس سڑک پر آنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، ہم جب بھی کوئی بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں این آر او مانگا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 890973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش