0
Friday 9 Oct 2020 01:36

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ کی ملاقات

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کےسربراہ جنرل آسٹن نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن سکاٹ ملر نے ملاقات کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و استحکام کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت اور پاک افغان بارڈرمینجمنٹ کے امور بھی زیر غور آئے۔ اس دوران پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی موجود تھے۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 890975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش