QR CodeQR Code

ہمیں مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کی فکر نہیں ہے، ایاز صادق

9 Oct 2020 01:40

نجی ٹی وی سے گفتگو میں اپوزیشن رہنما نے کہا کہ ہمارے ایک دو فیصد اراکین نظریاتی نہیں ہیں تو ہوسکتا ہے کہ وہ استعفے نہ دیں لیکن جب لیڈر شپ نے استعفوں کا فیصلہ کیا تو ہمارے 99 فیصد اراکین استعفے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جلسوں، ریلیوں اور اسلام آبا د کی جانب مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہو گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کی فکر نہیں ہے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح طور پر کہا کہ ہمارے ایک دو فیصد اراکین نظریاتی نہیں ہیں تو ہوسکتا ہے کہ وہ استعفے نہ دیں تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب لیڈر شپ نے استعفوں کا فیصلہ کیا تو ہمارے 99 فیصد اراکین استعفے دیں گے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ نون لیگ اور جے یو آئی (ف) کے اراکین استعفے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی والے استعفے نہیں دیتے تو ہم زبردستی نہیں کریں گے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمارے دور میں استعفوں کا اعلان کیا تو بہت سارے اراکین استعفے نہیں دینا چاہتے تھے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ مریم نوازکی جانب سے پارٹی قیادت کا فیصلہ بھی پارٹی کرے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 890976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890976/ہمیں-مارچ-میں-ہونے-والے-سینیٹ-الیکشن-کی-فکر-نہیں-ہے-ایاز-صادق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org