0
Friday 9 Oct 2020 09:49

چارسدہ، ایک اور ننھی زینب زیادتی کے بعد قتل

چارسدہ، ایک اور ننھی زینب زیادتی کے بعد قتل
اسلام ٹائمز۔ ڈھائی سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی کو پہلے اغوا کیا گیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اغواکاروں نے قتل کردیا، بچی کی شناخت زینب کے نام سے ہوئی ہے جس کو گذشتہ روز اغوا کیا گیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کے ساتھ 18 گھنٹے پہلے جنسی زیادتی کی گئی، جبکہ زیادتی کے بعد بچی کا پیٹ اور سینہ چھری سے کاٹ دیا گیا، ڈی این اے کیلئے بچی کے جسم کے نمونے خیبر میڈیکل کالج پشاور بھجوائے گئے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے آئی جی پی اور دیگر حکام کو بچی سے زیادتی کے واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔ وزیراعلٰی محمود خان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائے گا، واقعہ انتہائی دلخراش اور انسانیت سوز ہے، ملوث افراد کسی صورت قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 891001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش