0
Friday 9 Oct 2020 13:22

بھارت میں کورونا کے 69 لاکھ متاثرین، ایک لاکھ 6 ہزار سے زائد ہلاکتیں

بھارت میں کورونا کے 69 لاکھ متاثرین، ایک لاکھ 6 ہزار سے زائد ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے فعال کیسز میں کمی کا سلسلہ جارہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8833 ایکٹیو کیسز کم ہوئے جس سے یہ تعداد 893592 رہ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78365 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں اس مہلک وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ 5906069 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں کووڈ 19 سے 70496 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 6906152 ہوگئی ہے۔ گذشتہ اتوار کے بعد سے ملک میں ایکٹیو کیسز میں لگاتار کمی آ رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 964 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں جان لیوا وباء کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 106490 ہوگئی ہے۔ اس وقت بھارت میں کورونا کے 893592 فعال کیسز موجود ہیں۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 12.94 فیصد، شفایابی کی شرح 85.52 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.54 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 891027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش