0
Friday 9 Oct 2020 13:05

پی آئی اے ملازمین کیلئے ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی کی اسکیم

پی آئی اے ملازمین کیلئے ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی کی اسکیم
اسلام ٹائمز۔  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے ملازمین کے لیے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم (وی ایس ایس) متعارف کروانے کا فیصلہ کیا جس سے ایئر لائن نے 4 ارب 70 کروڑ روپے کی بچت اور 27 ورکرز کو فائدہ پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اسکیم ایئرلائن اور اس کی تنظیم نو کا حصہ ہے اور پی آئی اے انتظامیہ نے اس سلسلے میں جولائی میں سمری تیار کر کے میں ستمبر یا اکتوبر میں اس کی منظوری کا ہدف مقرر کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق تاہم سیکریٹری ہوا بازی کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کی وجہ سے اس منصوبے کو عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا۔ وی وی ایس کے ذریعے 27 سو 3 ہزار ملازمین مستفید ہوں گے، اسکیم پی آئی اے بورڈ، اقتصادی رابطہ کمیٹی اور آخر میں وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد متعارف کرائی جائے گی۔ یہ ایک واحد موقع ہو گا اور 14 روز گزرنے کے بعد ختم ہو جائے گا جس کے بعد ملازمین کی جانب سے کسی وی ایس ایس درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے 60 سال تک کی عمر کے تمام ریگولر ملازمین اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے۔ پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ پی آئی اے کی تنظیم نو کا حصہ ہے، ہم ایئرلائن کی تنظیم نو پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے ورکرز کو فائدہ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 891037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش