0
Friday 9 Oct 2020 16:19

پارٹی نے تحریک چلانے کا فیصلہ کیا تو سندھ حکومت کو بھرپور جواب دیں گے، حلیم عادل شیخ

پارٹی نے تحریک چلانے کا فیصلہ کیا تو سندھ حکومت کو بھرپور جواب دیں گے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بڑے میچ کیلئے ورکرز کو وارم اپ کر رہے ہیں، پارٹی نے تحریک چلانے کا فیصلہ کیا تو سندھ حکومت کو بھرپور جواب دیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا پیپلز پارٹی سے نمٹنے کیلئے ان کے ہوم گراونڈ پر تیار ہیں، ہم بھی سندھ میں ہلکی پھلکی موسیقی شروع کررہے ہیں، آج حیدر آباد ڈسٹرکٹ تنظیم اور ریجن کی جانب سے حیدرآباد میں جلسہ ہے، کل عمرکوٹ اور میرپورخاص میں کرپشن مٹاؤ سندھ بچاؤ ریلی نکالیں گے، پی ڈی ایم جلسہ کے جواب میں کراچی میں بھی بڑے شو کی تیاری کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 891065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش