1
Friday 9 Oct 2020 21:51

سعودی اخبار کے فورم سے فلسطینی عوام اور اُنکے مزاحمتی محاذ کی شدید توہین

سعودی اخبار کے فورم سے فلسطینی عوام اور اُنکے مزاحمتی محاذ کی شدید توہین
اسلام ٹائمز۔ جدہ و ریاض سے بڑی تعداد میں چھپنے والے سعودی اخبار "عکاظ" کے اندر مظلوم فلسطینی عوام کی شدید توہین پر مبنی ایک مقالہ نشر کیا گیا ہے جس میں فلسطینی عوام اور ان کے مزاحمتی محاذ کو "سعودی دشمن" قرار دیا گیا ہے۔ معروف سعودی کالم نگار محمد الساعد نے 2 روز قبل "فلسطینی: غیر جانبدار سے سعودی دشمن بننے تک" کے عنوان سے نشر ہونے والے اپنے مقالے کے اندر دعوی کیا ہے کہ فلسطینی عوام اور ان کے رہنماء، دوجہ، انکرہ اور تہران کے ہاتھوں میں ناچنے والی کٹھ پتلیاں ہیں۔

سعودی لکھاری نے اپنی فلسطین دشمنی کو آشکار کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ فلسطینی عوام نے اکثر عرب ممالک کے خلاف اپنی منظم دہشتگردی کے دوران بارہا بندوقیں اٹھائی اور بم چلائے ہیں۔ متعصب سعودی کالم نگار محمد الساعدی کا لکھنا ہے کہ فلسطینی عوام نے نہ صرف گذشتہ 6 دہائیوں سے عرب فوجوں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف جنگ لڑی ہے بلکہ اسرائیل و اسرائیلی سکیورٹی فورسز کا مقابلہ کرنے سے زیادہ عربوں کا مقابلہ کیا ہے۔ اس سعودی لکھاری نے فلسطینی عوام اور ان کے مزاحمتی محاذ کا مذاق اڑاتے ہوئے "بھوکی مزاحمت اور شوم جدوجہد" کی اصطلاح استعمال کی اور لکھا کہ سعودی قونصل خانوں اور سفارتخانوں کے خلاف اور سعودی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ پر مبنی ان کی دہشتگردانہ کارروائیوں کو نہیں بھولنا چاہئے۔

معروف سعودی اخبار کے مستقل کالم نگار نے فلسطینی عوام کے خلاف زہر اگلتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ "فلسطینی عوام اور ان کے رہنماؤں نے سعودی حکام کے خلاف دشمنانہ موقف اپنا رکھے ہیں اور دعوی کیا کہ سعودی عرب صرف یہ چاہتا ہے کہ ان (فلسطینیوں) کی مصیبتوں کو ختم کر ڈالے جبکہ فلسطینیوں کو بھی چاہئے کہ وہ اچھی طرح جان لیں کہ سعودی رائے عامہ ان اذیتوں اور توہینوں کو برداشت کرنے والی نہیں! واضح رہے کہ سعودی عرب کے ایک معروف و بڑے قومی اخبار کے لکھاری کی جانب سے یہ بےبنیاد دعوے ایک ایسے وقت میں کئے جا رہے ہیں جب عالمی میڈیا کے مطابق، ریاض، امارات و بحرین کے مانند، غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے لئے بھرپور طریقے سے سرگرم ہے۔
خبر کا کوڈ : 891127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش