0
Friday 9 Oct 2020 22:14

وزیراعلی پنجاب کا وزیراعظم کے آبائی شہر میانوالی کیلئے بڑے پیکج کا اعلان

وزیراعلی پنجاب کا وزیراعظم کے آبائی شہر میانوالی کیلئے بڑے پیکج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کے آبائی شہر میانوالی کے لیے بڑا پیکج دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹ کیا کہ نئے پیکج پر کام جاری ہے، میانوالی کا ترقیاتی پیکج دوسرے اضلاع کے برابر لایا جائے گا، انہوں نے خوش خبری سنائی کہ میانوالی کو نیا ترقیاتی پیکج دیں گے۔ میانوالی پنجاب کے پسماندہ ترین علاقوں میں سے ہے، میانوالی کے پیکج میں یونیورسٹی اور زچہ بچہ اسپتال شامل ہیں۔ علاوہ ازیں میانوالی میں موجودہ اسپتالوں کی از سرنو بحالی، سڑکوں اور نئے اسکولز کی تعمیر بھی پیکج کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ میانوالی عمران خان کا آبائی علاقہ ہے، انہوں نے الیکشن 2018ء میں میانوالی سے الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی تھی۔ بعدازاں انہوں نے یہ سیٹ اپنے پاس رکھی، عمران خان نے اپنی ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز بھی اسی شہر کے ہاکی اسٹیڈیم سے کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 891135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش