QR CodeQR Code

وقت آگیا ہے کہ اب عمران خان کو گھبرانا پڑے گا، بلاول بھٹو زرداری

9 Oct 2020 22:19

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ عمران خان خود کہتے تھے کہ مہنگائی بڑھتی ہے تو اس کا مطلب حکمران کرپٹ ہیں، آج مہنگائی ہو رہی ہے اور کرسی پر وزیراعظم عمران خان بیٹھے ہیں، پنجاب کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ استعفوں اور تحریک عدم اعتماد کے آپشنز برقرار ہیں، ہم جیل جانے اور جھوٹے الزامات کا سامنا بھی کر لیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ضیاء اور مشرف سے نہیں ڈرے تو اس کٹھ پتلی سے کیوں ڈریں گے، ہم نے کسی چیز کو نہیں چھپایا مگر ان کی نیت صاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب عمران خان کو گھبرانا پڑے گا، اگر آپ نے کرپشن نہیں کی ہے تو کیوں بھاگ رہے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ عوام کو مصیبت سے نکالا جائے، ہم جیل جانے اور جھوٹے الزامات بھگتنے کو بھی تیار ہیں، غیر آئینی آرڈیننس کیخلاف ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان خود کہتے تھے کہ مہنگائی بڑھتی ہے تو اس کا مطلب حکمران کرپٹ ہیں، آج مہنگائی ہو رہی ہے اور کرسی پر وزیراعظم عمران خان بیٹھے ہیں، پنجاب کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، پوسٹنگ پر پیسے لئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین لندن میں مزے کر رہے ہیں ان کی انکوائری کا کیا ہوا، سلائی مشین سے جو عمارتیں بنائی ہیں ان کا تو حساب دیں، پشاور بی آر ٹی کی بسوں میں خود بخود آگ لگ رہی ہے، نیب انکوائری نہیں کر رہی۔
 


خبر کا کوڈ: 891137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891137/وقت-آگیا-ہے-کہ-اب-عمران-خان-کو-گھبرانا-پڑے-گا-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org