0
Friday 9 Oct 2020 23:00

ریاست مدینہ میں اربعین واک کرنے پر مقدمات کے اندراج کا سلسلہ شروع ہوگیا

ریاست مدینہ میں اربعین واک کرنے پر مقدمات کے اندراج کا سلسلہ شروع ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں اربعین واک کرنے پر مقدمات کے اندراج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ لاہور میں جعفریہ کالونی سے شروع ہونیوالی اربعین وال کا مقدمہ تھانہ شیرا کوٹ پولیس نے ایس ایچ او محمد تنویر کی مدعیت میں درج کر لیا ہے، جبکہ لیہ، کروڑ، ملتان، اسلام آباد، گڑھ مہاراجہ سمیت دیگر شہروں میں بھی مقدمات کے اندراج کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ لاہور سے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کے نمائندہ خصوصی کے مطابق جعفریہ کالونی سے شروع ہونیوالی ایف آئی آر میں سید فخر رضوی، علی عامر، گلفام رضا، سید فدا حسین رضوی، سید وسیم زیدی سمیت ساڑھے تین سو نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ادھر تھانہ کروڑ میں 28 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اربعین واک کیخلاف درج ہونیوالے تمام مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جس میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 891151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش