0
Saturday 10 Oct 2020 00:20

عدالت نے نواز شریف کو بذریعہ اشتہار 24 نومبر کو طلب کرلیا

عدالت نے نواز شریف کو بذریعہ اشتہار 24  نومبر کو طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو بذریعہ اخبار اشتہار 24 نومبر کو طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ نواز شریف کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے بذریعہ اشتہار مطلع کیا جائے، اشتہار کے ذریعے نواز شریف کو آگاہ کیا جائے کہ 24 نومبر کو عدالت کے سامنے پیش ہوں، عدالت طلبی سے متعلق اخبار اشتہار کی نقول برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے نواز شریف کو بھجوائی جائیں، وزارت خارجہ اس سے متعلق ضروری اقدامات کرے، اخبار اشتہار کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے اور ایک ہفتے میں اس کی ادائیگی کرے۔

عدالتی حکم کے مطابق گواہوں اور دستاویزات سے ثابت ہوا ہے کہ ہر ممکن کوشش کے باوجود نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوسکی، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث  15 ستمبر کو وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد سے پیش نہیں ہوئے، ان حالات میں عدالت کے پاس نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا۔
خبر کا کوڈ : 891162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش