QR CodeQR Code

نیب نے شہباز شریف کے 4 فلیٹس کی تفصیلات حاصل کرلیں

10 Oct 2020 03:50

دستاویزات کے مطابق اپر بارکلے لندن میں واقع فلیٹ 2005ء میں 2 لاکھ 35 ہزار پاؤنڈ میں خریدا گیا، 75 ہزار پاؤنڈ کاروباری شخصیت سے جب کہ ایک لاکھ 60 ہزار بارکلے بینک سے بطور قرض حاصل کیے گئے۔ دستاویزات کے مطابق 2007ء میں دوسرا فلیٹ لندن میں لاکھ 6 ہزار میں خریدا گیا


اسلام ٹائمز۔ نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے جلاوطنی کے دوران برطانیہ میں خریدے گئے 4 قیمتی فلیٹس کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ نیب دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے برطانیہ میں 4 فلیٹس 13 لاکھ 31 ہزار 7 پاونڈز میں خریدے اور فلیٹس خریدنے کے لیے رقم ایک کاروباری شخصیت، بارکلے بینک برطانیہ، اور بھتیجی عاصمہ ڈار سمیت دیگر سے بطور قرض حاصل کی گئی۔ دستاویزات کے مطابق اپر بارکلے لندن میں واقع فلیٹ 2005ء میں 2 لاکھ 35 ہزار پاؤنڈ میں خریدا گیا، 75 ہزار پاؤنڈ کاروباری شخصیت سے جب کہ ایک لاکھ 60 ہزار بارکلے بینک سے بطور قرض حاصل کیے گئے۔ دستاویزات کے مطابق 2007ء میں دوسرا فلیٹ لندن میں لاکھ 6 ہزار میں خریدا گیا، تیسرا فلیٹ 6 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ میں خریدا گیا اور 2009ء میں لندن میں چوتھا فلیٹ 2 لاکھ 86 ہزار 7 پاونڈ میں خریدا گیا، اس فلیٹ کے لیے 2 لاکھ 30 ہزار 607 پاؤنڈ کاروباری شخصیت جبکہ 55 ہزار 400 پاؤنڈ دیگر قریبی رفقا سے حاصل کیے گیے۔


خبر کا کوڈ: 891171

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891171/نیب-نے-شہباز-شریف-کے-4-فلیٹس-کی-تفصیلات-حاصل-کرلیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org