QR CodeQR Code

نواز شریف کا کبھی امام خمینیؒ سے موازنہ نہیں کیا، محمد زبیر

10 Oct 2020 08:46

ترجمان میاں نواز شریف و مریم نواز کا کہنا ہے کہ صرف یہ کہا کہ آیت اللہ خمینیؒ نے بھی باہر رہ کر جدوجہد کی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ مریم نواز باہر نکلنے اور جیل جانے کیلئے تیار ہیں، وہ کہہ چکی ہیں کہ حکومت کے پاس میرا پاسپورٹ پڑا ہوا ہے، وہ جلا دیں مگر ہم ان سے ڈرنے والے نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اور ان کی دختر مریم نواز کے ترجمان سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ نواز شریف کا کبھی امام خمینیؒ سے موازنہ نہیں کیا، صرف یہ کہا تھا کہ آیت اللہ خمینیؒ نے بھی باہر رہ کر جدوجہد کی تھی۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا امام خمینیؒ سے موازنہ نہیں کیا، صرف یہ کہا کہ آیت اللہ خمینیؒ نے بھی باہر رہ کر جدوجہد کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز باہر نکلنے اور جیل جانے کیلئے تیار ہیں، وہ کہہ چکی ہیں کہ حکومت کے پاس میرا پاسپورٹ پڑا ہوا ہے، وہ جلا دیں مگر ہم ان سے ڈرنے والے نہیں۔

لیگی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا، دو سال میں پانچ مرتبہ ایف بی آر کا چیئرمین تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، یہ ہمارے خلاف غداری کے مقدمے قائم کر رہے ہیں، جس سے آدھا کام آسان ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ لیگی رہنماء نواز شریف کا امام خمینیؒ کیساتھ موازنہ کر رہے ہیں، جس پر محمد زبیر کی امام خمینی سے موازنہ کے بیان پر وضاحت سامنے آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 891183

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891183/نواز-شریف-کا-کبھی-امام-خمینی-سے-موازنہ-نہیں-کیا-محمد-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org