0
Saturday 10 Oct 2020 10:40

ٹک ٹاک کی بندش، شہریوں کا اظہار اطمینان

ٹک ٹاک کی بندش، شہریوں کا اظہار اطمینان
اسلام ٹائمز۔ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن "ٹک ٹاک" پرغیر اخلاقی اورغیر مہذب مواد موجود ہونے کی شکایات پر حکومتِ پاکستان نے ٹک ٹاک کو بند کر دیا، عوام کی اکثریت نے ایپلی کیشن کی بندش پر اظہار تشکر کیا ہے جبکہ چند ٹک ٹاک لورز نے اس فیصلے کی مخالفت بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک کو بلاک کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک پر متواتر پوسٹ کئے جانے والے مواد اور شکایات کی نوعیت کے پیش نظر ایپلی کیشن کو ایک حتمی نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ غیر قانونی آن لائن مواد کے حوالے سے جامع طریقہ کار وضع کرنے کیلئے بھی کافی وقت دیا گیا تاہم ایپلی کیشن ہدایات پر پوری طرح عمل کرنے میں ناکام رہی، جس پر پاکستان میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو بلاک کر دیا گیا۔

ٹک ٹاک بند کرنے کے اس فیصلے پر عوام کی اکثریت نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ چند ٹک ٹاک لورز نے اس فیصلے کو ناپسند کیا۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے غیر قانونی مواد کیلئے اطمینان بخش طریقہ کار وضع کرنے کی صورت میں اتھارٹی فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک پاکستان میں بے راہ روی کا باعث بن رہی تھی، جس کیخلاف شہریوں کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 891190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش