0
Saturday 10 Oct 2020 10:51

ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی، شہباز گل

ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی، شہباز گل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پورٹل کے ذریعے والدین کی ٹک ٹاک سے متعلق ان گنت شکایات موصول ہوئیں کہ اس ایپ پر چھوٹے بچے نامناسب سرگرمیوں کا شکار ہورہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کمپنی کو شکایت کے ازالے کیلئے نظام متعارف کروانے کا کہا گیا ہے جس کی تیاری اور نفاذ تک وقتی پابندی لاگو رہے گی۔ خیال رہے کہ آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)  نے چین کی مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پابندی عائد کردی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی اور نامناسب مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی۔ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عوامی شکایات کے بعد لگائی ہے۔


ترجمان کے مطابق پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو فائنل نوٹس اور جواب داخل کرانے کی مہلت دی تھی۔ ٹک ٹاک کی جانب سے شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر پابندی لگائی گئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو پابندی سے متعلق آگاہ کردیا۔ ترجمان کے مطابق غیراخلاقی مواد ہٹانے اور مناسب اقدامات اٹھانے پرپابندی کےفیصلے پرنظرثانی کی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت پاکستان سے معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر سے عائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فحاشی کے خلاف مہم کے نام پر پاکستان کے لوگوں کو اپنے اظہار کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ اس مایوس کن فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے گا اور پاکستان کے لوگوں کو پڑھنے، دیکھنے،ب ولنے اور اظہار رائے پر پابندیوں کو نرم کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 891191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش