0
Saturday 10 Oct 2020 12:42

روپیہ تگڑا، ڈالر کی قدر ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

روپیہ تگڑا، ڈالر کی قدر ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی
اسلام ٹائمز۔ ایک ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں اضافے کے باعث انٹر مارکیٹ میں ڈالر ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی ایل سیز کھلنے کے باوجود ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ گذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 165، جبکہ انٹربینک میں 164 روپے سے بھی نیچے آگئی۔ گذشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر 67 پیسے گھٹ کر 163 روپے 83 پیسے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں 70 پیسے کی کمی 164.10 روپے پر بند ہوئی۔ 9 اکتوبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 83 پیسے بڑھ کر 212.12 روپے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے بڑھ کر 213 روپے ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 891220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش