0
Saturday 10 Oct 2020 15:18

باغ جناح کراچی میں جلسہ، پی پی نے تاحال این او سی کیلئے درخواست نہیں‌ دی

باغ جناح کراچی میں جلسہ، پی پی نے تاحال این او سی کیلئے درخواست نہیں‌ دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کراچی کے باغ جناح میں 18 اکتوبر کو جلسہ کرے گی، این او سی کے لئے پیپلز پارٹی کی جانب سے جلد درخواست دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے اٹھارہ اکتوبر کو شیڈول جلسے میں اپوزیشن کے قائدین شریک ہوں گے، جلسے کے لئے پیپلز پارٹی نے موبلائزیشن کمیٹی قائم کردی، جس میں مرتضیٰ وہاب، عبدالقادر پٹیل اور سعدیہ جاوید کو شامل کیا گیا ہے۔ جے یو آئی نے جلسے کے لئے مولانا عبدالکریم عابد اور اسلم غوری کو نامزد کیا ہے، جلسے کی انتظامی کمیٹی میں ن لیگ اور اے این پی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ باغ جناح میں جلسے کی اجازت قومی ورثہ و ادبی تاریخ ڈویژن نے دینی ہے، اس لئے میزبان پی پی نے این او سی کے لئے مزار قائد منیجمنٹ بورڈ کو درخواست نہیں دی۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ باغ جناح میں جلسے کے لئے درخواست جلد جمع کرا دیں گے۔

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے گزشتہ روز مزار قائد سے متصل جناح گراؤنڈ کا دورہ بھی کیا تھا۔ دوسری طرف ن لیگ 12 اکتوبر کو شیر شاہ کراچی میں جلسے کا انعقاد کررہی ہے، ن لیگ کے بارہ اکتوبر والے جلسے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال خطاب کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک سیمینار میں خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن والے جتنے مرضی جلسے کرلیں اگر قانون توڑا تو سیدھا جیل جائیں گے۔ انہوں نے کہا یہ لوگ اب وی آئی پی نہیں بلکہ عام قیدیوں والی جیل جائیں گے، اربوں کی چوری کرنے والے کہتے ہیں ہمیں معاف کرو، جس دن ان کو این آر او ملا یہ پاکستان کی تباہی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 891255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش