0
Saturday 10 Oct 2020 15:47

وزیراعظم عمران خان کا مہنگائی کیخلاف ایکشن کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کا مہنگائی کیخلاف ایکشن کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے پیر سے مہنگائی کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیر سے شروع ہونے والے آئندہ ہفتے ہماری حکومت اشیائے خور و نوش سستی کرنے کیلئے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے گی، ہم پہلے ہی مہنگائی کے عوامل کا جائزہ لیتے ہوئے تعین کررہے ہیں کہ آیا رسد میں واقعی کمی ہے، یا پھر مافیا کی جانب سے ذخیرہ اندوزی و اسمگلنگ وغیرہ اس کا سبب ہے، یا دالوں اور پام آئل وغیرہ کی عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتیں اس کی وجہ ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ بہرحال آئندہ ہفتے سے ہم اپنی حکمت عملی نافذ کریں گے اور اداروں سمیت تمام ریاستی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کا آغاز کریں گے۔

ملک میں مہنگائی کی وبا کورونا سے زیادہ تیزی سے پھیل چکی ہے۔ پھل، سبزی، مرغی، گوشت، دودھ، اجناس مہنگے داموں پر فروخت کیے جا رہے ہیں، حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ برسات کی وجہ سے سبزیوں کی فصل کی بربادی کو جواز بناکر گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے سبزیاں منہ مانگے داموں فروخت ہورہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 891262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش