0
Saturday 10 Oct 2020 15:56

آیت اللہ خمینی نے جلا وطن رہ کر شاہ ایران کیخلاف زیادہ بہتر جدوجہد کی، محمد زبیر

آیت اللہ خمینی نے جلا وطن رہ کر شاہ ایران کیخلاف زیادہ بہتر جدوجہد کی، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے کہ ان کو تاریخ کا پتا ہی نہیں ہے، آیت اللہ خمینی نے جلا وطن رہ کر شاہ ایران کے خلاف زیادہ بہتر جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی مریم نواز یہاں ہیں تو ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، مریم سے ان کی جان نکلتی ہے، نواز شریف آگئے تو ان کی حالت خراب ہو جائے گی، یہ صرف اوپر کی ڈرامے بازی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہی نہیں کہ نواز شریف واپس آئیں، جب ان کی سیاسی جان نکالنی ہوگی تو نواز شریف واپس آجائیں گے، نواز شریف علاج کے لئے بیرون ملک ہیں۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پارٹی نے دو ٹوک کہہ دیا ہے نواز شریف علاج کروا کر ہی واپس آئیں۔
خبر کا کوڈ : 891267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش