0
Saturday 10 Oct 2020 19:08

بلوچستان میں کرونا وائرس کے فعال کیسز صرف 213 رہ گئے ہیں، محکمہ صحت

بلوچستان میں کرونا وائرس کے فعال کیسز صرف 213 رہ گئے ہیں، محکمہ صحت
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے فعال کیسز صرف 213 رہ گئے ہیں، بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس میں مبتلا 98 فیصد مریض صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے فعال کیسز صرف 213 رہ گئے۔ صوبے میں کرونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 15 ہزار 139 ہوگئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے باعث شرح اموات 1 فیصد پر برقرار ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی، اب تک صوبے میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 146 ہوچکی ہے۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے 1 ہزار 245 ٹیسٹ کیے گئے۔ بلوچستان سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 671 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 646 ہوگئی۔ ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 266 تک جا پہنچی ہے، کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 558 ہوگئی جبکہ اب تک 3 لاکھ 3 ہزار 62 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 891297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش