0
Saturday 10 Oct 2020 19:56

نارووال، پولیس کے عزاداروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے، خواتین اور بچوں پر تشدد

نارووال، پولیس کے عزاداروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے، خواتین اور بچوں پر تشدد
اسلام ٹائمز۔ اربعین کیلئے واک میں شریک ہونیوالے عزاداروں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او نارووال ریاض تاثیر چیمہ نے ڈی پی او کی ہدایت پر عزاداروں کے گھروں میں چھاپے مارے اور بغیر لیڈی پولیس کے گھروں میں داخل ہوئے، جہاں پولیس اہلکاروں نے ایس ایچ او کی ہدایت پر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے درجنوں خواتین اور بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے اب تک درجن کے قریب عزاداروں کو گرفتار کیا ہے، تاہم انہیں تھانہ نارووال میں رکھنے کے بجائے نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب شہری حلقوں نے بچوں اور خواتین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔ سول سوسائٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے بغیر لیڈی پولیس گھروں میں داخل ہونا اور خواتین و بچوں پر تشدد کرنا بذاب خود ایک کرائم ہے، جس کی ایف آئی آر ایس ایچ او نارووال ریاض تاثیر چیمہ کیخلاف درج ہونی چاہیئے۔ دوسری جانب انتہائی باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نارووال ڈی پی او کی ہدایت پر چھاپے مار رہا ہے، جبکہ ڈی پی او کے بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ متعصب افسر ہے اور پہلے بھی اہل تشیع کیخلاف بلاجواز کارروائیاں کرچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 891304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش