QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے ایک دن میں 73 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 926 ہلاکتیں

10 Oct 2020 22:24

وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 82753 افراد صحتمند ہوئے ہیں جس سے ملک میں اس جان لیوا وباء سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5988823 ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) سے متاثر 82753 مریض شفایاب ہوئے ہیں، جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 10407 سے گھٹ کر 883185 رہ گئی۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 82753 افراد صحتمند ہوئے ہیں جس سے ملک میں اس جان لیوا وباء سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5988823 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 73272 نئے کیسز کی رپورٹ کے بعد ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 6979424 ہوگئی ہے۔

گذشتہ اتوار کے بعد سے ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 926 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں اس وباسے اموات کی تعداد بڑھ کر 107416 ہوگئی ہے۔ فی الحال کورونا کے 893592 فعال کیسز ہیں۔ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح 12.85 فیصد، شفایابی کی شرح 85.81 جبکہ اموات کی شرح 1.54 فیصد ہے۔ عالمی وباء کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے۔


خبر کا کوڈ: 891309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891309/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-ایک-دن-73-ہزار-سے-زائد-نئے-کیسز-اور-926-ہلاکتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org