0
Saturday 10 Oct 2020 21:35

دہلی میں کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں میں کمی

دہلی میں کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں میں کمی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سنیچر کو کورونا وائرس انفیکشن کے پھر 2866 نئے معاملے سامنے آئے، جس سے متاثرین کی تعداد 3.06 لاکھ کے پار پہنچ گئی لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی۔ دہلی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق راجدھانی میں متاثرین کی تعداد 306559 ہوگئی۔ اس دوران 2766 مزید مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک مجموعی طور پر 278812 لوگ کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 90.94 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ اسی مدت میں کورونا سے 48 مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5740 ہوگئی ہے۔

دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 49376 لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے اور اس میں پازیٹیویٹی کی شرح 5.76 فیصد رہی۔ یہاں وائرس کے مجموعی طور پر 3574666 نمونوں کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ راجدھانی فی دس لاکھ پر ٹیسٹ کے اوسط اعداد و شمار 188140 ہیں۔ دہلی میں مجموعی ٹیسٹ میں پوزیٹیوٹی کی شرح 8.58 فیصد پائی جارہی ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ نئے معاملات کے مقابلہ میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے فعال معاملات میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ نئی دہلی میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد 52 مزید بڑھ کر 22007 ہوگئی جو جمعہ کو 21955 تھی۔ اس میں ہوم آئسولیشن میں 12614 ہیں۔ دہلی میں اموات کی شرح 1.87 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 891311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش