0
Saturday 10 Oct 2020 21:24

دفعہ 370 ترقی میں رکاوٹ تھا، مختار نقوی

دفعہ 370 ترقی میں رکاوٹ تھا، مختار نقوی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے لداخ کو ’’فخر ہندوستان‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کے عوام کی حب الوطنی پر پورے ملک کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے سے جموں و کشمیر اور لداخ میں ترقی کی راہ میں حائل، سیاسی اور قانونی رکاوٹیں ختم ہوئی ہیں اور ترقی کا چو طرفہ جامع ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ مختار نقوی نے یہ باتیں جمعہ کو لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کے سلسلے میں شکوٹ یوکما، شکوٹ شما، شکوٹ گوگما، پھیانگ، چشکو، پھیانگ تھانگانک میں منعقدہ عوامی جلسوں سے خطاب کے دوران کہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد تجارت، زراعت، روزگار، ثقافت، زمین اور جائیداد وغیرہ کے لئے لیہہ اور کرگل کے لوگوں کے حقوق کو مکمل آئینی تحفظ دیا گیا ہے۔

مختار عباس نقوی نے اپنے عوامی جلسوں میں، لوگوں کو دفعہ 370 کو منسوخ کرنے اور لداخ کا مرکزی علاقہ بننے کے فوائد کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکزی خطوں کے قیام کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر ترقی کا آغاز ہوا ہے۔ نوجوانوں کو اچھی تعلیم اور روزگار کے وسیع مواقع مل رہے ہیں۔ مختار نقوی نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے ساتھ لیہہ اور کرگل کی ترقی کی رفتار میں رکاوٹ بنے تمام قوانین کو ختم کر کے لداخ کی ترقی پر لگے اسپیڈ بریکر کو زمین بوس کر دیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت کے مختلف معاشی، تعلیمی، ترقیاتی اسکیموں اور پروگراموں کے فوائد جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 891312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش