0
Saturday 10 Oct 2020 22:52

روس کی میزبانی میں آرمینیا اور آذربائیجان مذاکرات کامیاب، جنگ بندی کا اعلان

روس کی میزبانی میں آرمینیا اور آذربائیجان مذاکرات کامیاب، جنگ بندی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ آرمینیا اور آذربائیجان کے سفارت کاروں نے روسی وزیر خارجہ کی سربراہی میں 10 گھنٹے کی بات چیت کے بعد جنگ بندی اور بامعنی مذاکرات پر اتفاق کرلیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرجی لیوروو نے اعلان کیا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں اور آج دن 12 بجے سے سیز فائر پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔ روسی وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دوپہر 12 بجے کے بعد عملاً سیز فائر کے دوران دونوں ممالک قیدیوں اور لاشوں کا تبادلہ کریں گے، اس عمل کی تکمیل کے بعد متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ کے تصفیے کے لیے باضابطہ مذاکرات شروع ہوں گے۔

گزشتہ روز روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آرمینیا اور آزربائیجان نے صدر میلادیمیر پوتن کی اپیل پر جنگ بندی کے لیے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ واضح رہے کہ 27 ستمبر سے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی فوجی جھڑپوں میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 891339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش