QR CodeQR Code

بغاوت کے مقدمات کا معاملہ جلد حل ہو جائیگا، اعجاز شاہ

10 Oct 2020 23:39

سروسز اکیڈمی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی اپنی فوج کیخلاف جلسے جلوس نہیں نکالتا، وزیراعظم سمیت کسی حکومتی عہدیدار نے بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی حوصلہ افزائی نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ بغاوت کے مقدمات کی کسی نے حوصلہ افزائی نہیں کی، یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ بریگیڈیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی اپنی فوج کے خلاف جلسے  جلوس نہیں نکالتا، بغاوت کہ مقدمے کی کسی نے حوصلہ افزائی نہیں کی، یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سمیت کسی حکومتی عہدیدار نے بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی حوصلہ افزائی نہیں کی۔ جلسے ہوتے رہتے ہیں لیکن کوئی بھی پاکستانی اپنی فوج کے خلاف کسی جلسے یا جلوس نہیں نکالتا۔ وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ کیا اپوزیشن مہنگائی کے خلاف جلسے کرنے جا رہی ہے؟، اس تحریک کا عدلیہ بحالی تحریک سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ جنہوں نے 35 سال حکومت کی، انہی پر کیسز بنیں گے۔ پی ٹی ٹی آئی کی بات تو بعد میں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 891350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/891350/بغاوت-کے-مقدمات-کا-معاملہ-جلد-حل-ہو-جائیگا-اعجاز-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org